کورنگی میں گھر میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے خاتون جاں بحق ،8 افراد بیہوش

پیر 26 فروری 2018 13:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2018ء) کورنگی میں گھر میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے خاتون جاں بحق اور 8 افراد بیہوش ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے برمی کالونی میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب گھر میں جنریٹر کا دھواں بھرگیا جس کے نتیجے میں 60 سالہ صغری بی بی زوجہ فضل احمد دم گھٹنے سے جاں بحق اور 8 افراد بیہوش ہوگئے جن میں 17سالہ افشاں،36سالہ رابعہ ،38سالہ کلثوم، 16 سالہ صبا،30سالہ یاسین،45 سالہ شبیر ،19سالہ شاہد اور14سالہ سمیرشامل ہیں۔

اس واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی اداروں کے کارکن جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ متوفیہ کی لاش اور متاثرہ افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گھر میں بجلی نہ ہونے پر جنریٹر چلاکر خاندان کے تمام افراد سوگئے جس کے بعد دھواں بھر جانے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں