ہر اس شخص سے بات ہوگی جو اورنگی کی بھلائی کا سوچے گا، حاجی جمیل ضیا

اپنے حلقے کی بہتری اور تعمیرو ترقی کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا،چیئرمین اورنگی ٹائون

اتوار 12 مئی 2024 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) پیپلز پارٹی پی ایس95کے صدر و ٹاون چیئرمین اورنگی حاجی جمیل ضیا نے کہا ہے کہ ہر اس شخص سے بات ہوگی جو اورنگی ٹاون کی بھلائی کا سوچے گا، میں اپنے حلقے کی بہتری اور تعمیرو ترقی کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا، اورنگی ٹاون کوکراچی کا صاف ستھرااور مثالی ٹاون بنانے کے لیئے دن را ت کام کررہاہوں، اورنگی ٹاون میں اکثریت متوسط اور غریب لوگوں کی ہے ان کو سہولیات کی فراہمی میری زندگی کا مشن ہے، کمزور اور ضرورتمند کی مدد کرنا ہی مقصد حیات ہے، ان خیالات کااظہارانہوں نے اورنگی ٹاون کے مختلف علاقوں کے دورے کے بعد اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، حاجی جمیل ضیا نے کہا کہ اورنگی ٹاون سے مسائل کے خاتمے کے لیئے تمام متعلقہ اداروںکے ساتھ رابطے میں ہیں ، پیپلز پارٹی کراچی کو دوبارہ روشنیوںکا شہر بنانے کے لیئے پرعزم ہے اس سلسلے میں پورے شہر کے بلدیاتی نمائندے اور صوبائی وزراء بھرپور کام کررہے ہیں، کراچی میں جتنا ترقیاتی کام پیپلز پارٹی نے کروایا کسی اور سیاسی جماعت نے نہیں کرایا ، پورے شہر میں پیپلز پارٹی کے بلدیاتی نمائندے مسلسل فیلڈمیں ہیں اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایات کے عین مطابق اپنے اپنے حلقے میں لوگوں کے مسائل کو حل کررہے ہیں، کراچی کے مختلف علاقوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے وہ وہ کام بھی کروائے ہیں جو کئی سالوں سے عوام کے لیئے درد سر بنے ہوئے تھے، انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے لیئے جذبے ، لگن اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے ماضی میں جو بھی لوگ آئے وہ عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے اپنے رونے رو رو کر چلے گئے کوئی وسائل تو کوئی اختیارات کا رونا روتا رہا اس کے برعکس پیپلز پارٹی نے ہر حال میں عوام کو ڈیلیور کیا اور عملی طو رپر کام کر کہ دکھایا ، انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی عوامی خدمت اور مسائل کو حل کرنے کی لگن اور جدوجہد کی گواہ عوام خود ہے جنہوںنے اپنی آنکھوں سے پورے شہر میں کام ہوتا دیکھا جو الحمد اللہ آج بھی ہورہا ہے، پیپلز پارٹی قائدین ، عہدیداران، منتخب عوامی نمائندے اور تمام جیالے ہروقت پارٹی منشور اور چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے عین مطابق خدمت خلق کا سلسلہ آگے لیکر بڑھ رہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں