ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی عدم موجودگی کے باعث جنوبی وشرقی کے ملازمین کی تنخواہیں جاری نہیں ہوسکیں، وزیراعلیٰ نوٹس لیں،ذوالفقارشاہ

اتوار 12 مئی 2024 18:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکرٹری گل اسلام،رہنماؤں جاوید بلوچ،راجہ عاصم شہزاد،عمران علی،منظورتنولی،الیاس سندھو،بشیر مسیح اور دیگر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کا محکمہ فنانس تاریخوں کا ھیر پھیر کرکے ہرماہ اوذیڈ ٹی گرانٹ کے اجرا کی تاریخ غلط درج کرکے بلدیاتی اداروں اور ملازمین کو گمراہ کررہا ہے۔

اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ بلدیاتی ملازمین کی ہرماہ کی 7 تاریخ تک لازمی تنخواہ ادا کرنے کا حکم جاری کرچکا ہے۔جس کے مطابق اب حکومت سندھ کے محکمہ فنانس اور بلدیاتی اداروں پر توہین عدالت کی کاروائی ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی بلز ،اسکول فیسز،لون کٹوتی سمیت دیگر ادائیگیوں کیلیے ہرماہ کی 5 سے 7 تاریخ آخری ہوتی ہے اس کے بعد جرمانے عائد ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس سے ایک جانب تو ملازمین کو شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے تودوسری جانب مالی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی اوذیڈ ٹی گرانٹ تاحال ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں زیر التوائ ہے۔جس سے سینیٹیشن اسٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے مذید 4 سے 5 روز انتظار کرنا پڑے گا۔ انہوں نے وزیراعلی سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں