سینیٹرمسروراحسن سے پراپرٹی ڈیلرز کے وفدکی ملاقات

انکروچمنٹ کا خاتمہ، شفٹنگ برانچ کی بندش اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس رجسٹریشن پر بات چیت

اتوار 12 مئی 2024 18:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) آل سرجانی ٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے چیئرمین سید معین الدین کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب سینیٹر سید مسرور احسن سے سینئر نائب صدر کامران علی خان کی سربراہی میں ایک وفد نیPS124 میں ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں سینیٹر منتخب ہونے پر سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

اس موقع پر سرجانی ٹاؤن کے دیرینہ مسائل پربھی گفتگو کی گئی جس میں سب سے اہم انکروچمنٹ کا خاتمہ تھا،جبکہ 2014 سے شفٹنگ برانچ کی بندش پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سینیٹرسید مسرور احسن نے تمام مسائل کوگوش گزار کیا اور اعلیٰ قیادت سے اس مسئلے پر بات چیت کی یقین دہانی کرائی ،جبکہ سینیٹ کے ایوان میںبھی اس مسئلے کے ساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی رجسٹریشن کیلئے بھی آواز اٹھانے کایقین دلایا۔

(جاری ہے)

سینئر نائب صدر کامران علی خان نے سرجانی ٹاؤن کے مسائل پرتوجہ دینے اور دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔وفد میں جنرل سیکریٹری محمود احمد شیخ، جوائنٹ سیکریٹری محمد ریحان خان، ایگزیکٹو ممبر کامران قریشی، حبیب مغل، عثمان ملک، راؤ انتظار، راؤ شکیل، عبدالواحد، محمد فرحان، محمد شریف، شاہد مراد، محمد شاہد، محمد شریف، محمد عمران، محمد زبیر شامل تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں