نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا چاہیے، اسپیشل اسسٹنٹ چیف منسٹر سندھ شاہد عبدالسلام

اتوار 20 مئی 2018 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا چاہیے۔ یہ بات شاہد عبد السلام تھمیم اسپیشل اسسٹنٹ چیف منسٹر سندھ و صوبائی وزیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی نے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ اور ینگ سوشل ریفارمر کے تحت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے موضوع پر منعقدہ ورک شاپ میں بحیثیت مہمان خصوصی میرٹ ہوٹل میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

واضع رہے ورکشاپ میں پاکستان بھر سے دو سو سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر سابقہ صوبائی وزیرو سنئیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی جام مدد علی،شہداد پور ڈسٹرکٹ کے صدر پاکستان پیپلز پارٹی فہد وسان،اطہر ساجد خان،ینگ سوشل ریفارمر کے صدر فہد رضوی،جنرل سیکریٹری شیخ سعود ہارون،صوبیہ اسلام،ڈاکٹر نہال نادر،زائم خان ،شعیب شمسی،سمعیر شہبازو دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

شاہد عبد السلام تھیمم نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں نوجوانوں کی67 فیصد آبادی ہے جن کو پاکستان کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے۔ یہ ہمارا مستقبل ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ ہمیں ان کی صلاحیتوں کو منوانے کیلئے ان کی مدد کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان کل کا رہنما ہوگا اس لئے ابھی انہیں رہنمائی کی ضرورت ہے اگر ہم ان کی صحیح رہنمائی کریں گے تو کل وہ ایک اچھے اور بہترین شہری بن سکیں گے۔

جام مدد علی نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم اور تربیت کی بہت ضرورت ہے چونکہ والدین انہیں اچھی تعلیم تو دلوا رہے ہیں مگر ان کی بہترین تربیت نہیں کر رہے جسکی وجہ سے نوجوان مختلف منفی سرگرمیوں کا شکار ہو جاتے ہیں اگر ان کی صحیح رہنمائی ہو تو ملک کو ان کی صلاحیتوں سے بہت فائدہ ہوگا۔ فہد رضوی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا کریں ان کے اندر سے مایوسی ، محرومی اور منفی سوچ کو ختم کریں تاکہ وہ ملک کیلئے بہترین اثاثہ ثابت ہو سکیں۔

شیخ سعود ہارون نے کہا کہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے ورکشاپ میںتمام شرکاء کو خوش آمدید کا اور سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی کی جانب سے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور محکمہ کھیل کی جانب سے ہمیشہ تعاون جاری رہے گا۔فہد وسان نے کہا کہ کہ اکثر نوجوان منشیات کا استعمال کرنے لگتے ہیں جن سے ان کی صلاحیتوں کو زنگ لگ جاتا ہے اور وہ معاشرے کیلئے ایک بوجھ بن جاتے ہیں اگر ہمیں نوجوانوں کو خود اعتمادی دینی ہے تو ان کی بہترین تربیت کرنی ہوگی۔

انہیں یہ بتانا ہوگا کہ وہ کسی سے کم نہیں ان کی اس پاکستان کو بہت ضرورت ہے۔ ورک شاپ کے اختتام پر مہمان خصوصی اور اسپیشل گیسٹ کو شیلڈ اجرک اور پھلوں کے گلدستے پیش کئے گئے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر حکومت سندھ کی جانب سے تعریفی اسناد دیئے گئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں