گریڈ BS-21کے افسرافتخار علی قائم خانی کوسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میںبحیثیت ڈائریکٹرجنرل کی خالی پوسٹ پرتعینات کردیا گیا
بدھ 20 جون 2018 21:30
(جاری ہے)
رہائشی پلاٹس پر تعمیراتی اصولوں کے مخالف غیرقانونی تعمیرات وکمرشل پلازہ اوراستعمال اراضی کی خلاف ورزیاں کراچی شہر کی اہمیت وافادیت کے لئے انتہائی نقصاندہ ہیںجنہیں آج نہ روکاگیاتومستقبل میں یہ خوف اورخطرے کی علامت عمارتیں المناک حادثات کاسبب بنیں گی۔
انہوں نے اجلاس میں موجود افسران کوتنبیہ کی کہ غیرقانونی تعمیراتی کے خلاف سخت آپریشن کے لئے اپنی صفوں کودرست کرلیاجائے ،تعمیراتی لاقانونی میں شریک یالاپرواہی برتنے والے کومعاف نہیں کیاجائے گااور تحقیقات کی صورت میں ملوث قرارپانے والے افسریااسٹاف کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایس بی سی اے میں ماہر تعمیرات اورتجربہ کار انجینئرزمناسب تعداد میںموجود ہیں ،کراچی اورادارے کے دیگرریجن حیدرآباد ،میرپورخاص ،سکھراورلاڑکانہ میںبھی غیرقانونی تعمیرات کی سختی روک تھام کی جائیگی وہاںکی تعمیرات کو جدید تعمیراتی تقاضوں سے ہم آہنگ کرناہوگاتاکہ ان شہروں میں بڑھتے ہوئے آبادی کے دبائو کے سبب تجارتی ورہائشی ضرورتوںکوقانونی اوربہتر تعمیراتی ماحول دیاجائے گا۔ڈائریکٹرجنرل افتخار علی قائم خانی نے کہاکہ ایس بی سی اے کی جانب سے مسلسل کارروائیوں کے باوجودکراچی میں اس وقت فلیٹس/یونٹس طرزتعمیرات کی زیادہ شکایات ہیں جس کاہمیشہ کے لئے خاتمہ ضروری ہے اس سلسلے میں اب کسی بددیانتی اور لاپرواہی کوہرگز برداشت نہیں کیاجائے گااوربلارعائت سخت محکمہ جاتی ایکشنز لئے جائیں گے اس سلسلے میں سب سے زیادہ زمہ داری سروے افسران پر عائد ہوتی ہے ۔ڈائریکٹرجنرل نے مزید کہاکہ شہریوں کی خدمت کے فرائض ،پیشہ ورانہ معاملات ، دفتری نظم و نسق اور امور کی انجام دہی میں بہتری لائی جائے تاکہ شہری تعمیراتی سہولتوں سے آسانی کے ساتھ استعفادہ حاصل کریں اورشکایات اوردرپیش مسائل کے حل میں انہیں کسی دقق یاپریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔ اجلاس میں تمام سینئرڈائریکٹرزآف بلڈنگز،ڈائریکٹرماسٹرپلان اور ٹائون ڈائریکٹرز شریک تھے ۔ واضح رہے کہ افتخارقائم خانی قبل ازیںسینئرڈائریکٹرایم پی ڈی اور سٹی ڈسٹرکٹ گورٹمنٹ سسٹم میں ای ڈی او کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ان کی تعیناتی کے حوالے سے سند ھ گورئمنٹ کے محکمہ سروسزجنرل ایڈمنسٹریشن اینڈکوآرنیشن کی جانب سے کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں ڈی جی، ایس بی سی اے کااضافی چارج دیاگیاہے۔ایس بی سی اے آمدپرسینئر افسران نے کی جانب سے انہیں خوش آمدید کیاگیااور ان کی تعیناتی کوادارے کی کارکردگی و ترقی کیلئے خوش آئندقراردیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سندھ: 10 فیصد فری شپ اور اسکالرشپ فراہم نہ کرنے والے 54 اسکولوں کی رجسٹریشن معطل
سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی
کراچی،چوری کے سامان کی خرید و فروخت کرنیوالے سکریپ ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن
کراچی میں ڈکیتیوں کی وارداتیں جاری ،امریکا پلٹ خاتون لٹ گئی
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
پی ٹی آئی جلسہ؛ سندھ ہائیکورٹ کی انتظامیہ کو اجازت نہ دینے کی معقول وجہ بتانے کی ہدایت
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
وزیراعلی سندھ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کنی وگنراجا کی ملاقات
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
شہر کے تمام اضلاع میں بیک وقت شہری انتظامیہ اور کے ایم سی مل کر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرے گی،میئر کراچی
بدنام زمانہ پولیس اہلکاروں کی کراچی میں تعیناتی قابل مذمت ہے،ڈاکٹر سلیم حیدر
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ