حلقہ پی ایس123 کے آزاد امیدوار لیاقت علی نے قومی اسمبلی پر عبدالحاکم قائد کی حمایت کا اعلان کردیا

اتوار 22 جولائی 2018 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) پاسبان پاکستان کے نامزد کردہ امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 253 عبدالحاکم قائد نے صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 123 سے آزاد امیدوار لیاقت علی سے ملاقات کی ہے اور پاسبان کو اپنے ہر ووٹرز کیجانب سے بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔

(جاری ہے)

پاسبان کراچی کے صدراور نامزد امیدوار عبدالحاکم قائد نے اپنے حلقہ کے ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی اسمبلی کیلئے ’’غبارے‘‘ اور صوبائی اسمبلی حلقہ 123 کیلئے ’’پنسل ‘‘ کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں