پی آئی اے میں بھی سی ای او کے خلاف تحریک کا آغاز،

افسران نے بغاوت کردی نتظامیہ آپریشنل مسائل کو حل کرنے میں غیر سنجیدہ ہے۔آپریشنل نقصانات کے حوالے سے انتظامیہ میٹنگ بلانے سے بھی قاصر ہے،خط کا متن

جمعرات 16 اگست 2018 13:38

پی آئی اے میں بھی سی ای او کے خلاف تحریک کا آغاز،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پی آئی اے افسران نے سی ای او کے خلاف اعلان بغاوت کرتے ہوئے چئیرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نام خط لکھ دیاہے، خط میں مالی معاملات سے متعلق اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بعد پی آئی اے میں بھی سی ای او کے خلاف تحریک کا آغاز ہوگیا ہے۔ ادارے کے شعبہ فنانس نے سی ای او مشرف رسول کیخلاف بغاوت کردی ہے۔

فنانس ڈپارٹمنٹ نے چئیرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نام خط لکھاہے، خط پر سی ایف او، جی ایم اور دیگر اعلی حکام کے دستخط موجود ہیں۔خط میں چئیرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کو پی آئی اے کے شعبہ فنانس کے ساتھ زیادتی سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ آپریشنل مسائل کو حل کرنے میں غیر سنجیدہ ہے۔

(جاری ہے)

آپریشنل نقصانات کے حوالے سے انتظامیہ میٹنگ بلانے سے بھی قاصر ہے، فنانشل نتائج کا پردہ فاش ہوا تو موجودہ انتظامیہ نے اسے سازش قراردے دیا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ فنانس ڈپارٹمنٹ کو پریشر میں لاکر غیر ضروری ادائیگیاں کی گئیں، جس میں مارخور اور لیگل کونسل جیسے بھاری معاوضوں کی ادائیگیاں بھی شامل ہیں۔خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موجودہ انتظامیہ کے جانب سے فنانس ڈپارٹمنٹ کی8اہل افسروں کا تبادلہ بھی حقائق سے پردہ اٹھانے پر کیا گیا۔خط کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے 2018 کیلئے متوقع کیش پلان111ارب روپے رکھا گیا، سپریم کورٹ کے جانب سے گزشتہ دس سال کے آڈٹ کے احکامات پر فنانس ڈپارٹمنٹ دن رات کام کررہا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں