ڈولمین مال نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کردیا

جمعہ 17 اگست 2018 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ڈولمین مال نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ، جشن آزادی کے موقع پر پانچ روز ہ تقریبات کا انعقاد کراچی میں واقع تینوں ڈولمین مالز کلفٹن، طارق روڈ اور حیدری میں کیا گیا، اس موقع پر مالز کو سفید اور سبز برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا جبکہ اکہترہویں سالگرہ کے موقع پرفن پاروں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جسے شرکاء کی جانب سے کافی پذیرائی بھی حاصل رہی۔

اس موقع پر مالز میں پرانے یادگاری ساز و سامان کو بھی انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا جس میں پرانے ریڈیوز، ٹیلی ویژن، گریمو فونز، گاڑیاں اور فوٹو بوتھ وغیر شامل تھے، جو مالز میں آنے والوںکی توجہ کا مرکز بن کر انہیں آزادی کے دور کی یاددلارہے تھے۔

(جاری ہے)

جشن آزادی سے متعلق پانچ روز پر محیط تقریبات کا آغاز ڈولمین مال کلفٹن میںدی سیٹیزنز فاونڈیشن کے بچوں کی جانب سے انسانوں سے بنائے گئے پاکستانی پرچم اور طارق روڈ پر مرکز امید بنانے کی دلکش تقریب سے کیا گیا، اس موقع پرورلڈ وائلڈ لائف فیڈریشن کی جانب سے مال میں ری سائیکلنگ مہم "بیٹ پلاسٹک پلوشن"اور شجر کاری مہم "رنگ دو"کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر شنیر اکرم کی "ہوگا صاف پاکستان"مہم کے تحت خالی پلاسٹک بوتلوں کو ری سائیکلنگ بن میں ڈالنے کی دلچسپ مہم کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں عائشہ عمر، حریم فاروق، ژالے سرحدی، مومل شیخ اور یمشا گل اور اینکر سدرہ اقبال سمیت عبد اللہ مظفر نے ان کا ہاتھ بٹاتے ہوئے اس مہم میں ان کی حمایت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں