انتخابات کے بعد نگراں وزیراعلی یا کسی اور کی طرف سے تبادلے اورتقرریاں کرنے کا کوئی جواز نہیں ،ناصر حسین شاہ

نگراں وزیر اعلی فضل الرحمان ایک اچھے اور مخلص انسان ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں گے ،رہنما پاکستان پیپلزپارٹی

جمعہ 17 اگست 2018 20:57

انتخابات کے بعد نگراں وزیراعلی یا کسی اور کی طرف سے تبادلے اورتقرریاں کرنے کا کوئی جواز نہیں ،ناصر حسین شاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) سندھ کی بیوروکریسی اورسندھ پولیس میں نگران حکومت کی جانب سے جمعہ کوہونے والے تقرروتبادلوں پرپیپلزپارٹی نے شدید ردعمل کا اظہارکیا ہے،سابق صوبائی وزیرورکن سندھ اسمبلی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں انتخابات کے بعد نگراں وزیراعلی یا کسی اور کی طرف سے تبادلے اورتقرریاں کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اب جبکہ وزیر اعلی کا انتخاب بھی ہوچکا ہے تو اس کے بعد نگراں وزیر اعلی، چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ پولیس سمیت کسی کا بھی اخلاقی طور پرجواز نہیں بنتا کہ وہ اب تبادلے یا تقرریاں کریں۔ناصر حسین شاہ نے کہاکہ حالیہ تبادلے اورتقرریوں کو ہم کیا سمجھیں کہ کیا یہ کرپشن اوراقربا پروری کا نتیجہ تو نہیں ہے کا راستہ تو نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ نگراں وزیر اعلی فضل الرحمان ایک اچھے اور مخلص انسان ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں گے اورفوری طور پرانتخابات اور بالخصوص وزیر اعلی سندھ کے انتخاب کے بعد کئے جانے والے تبادلوں اور تقرریوں کو معطل کیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں