فارنزک ڈویژن سندھ کے افسران نے ایس ایس یو کمانڈوز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا

ْ ایچ ای جے کے وفد نے فارنزک ڈویژن کے افسران کو فارینزک تحقیقات میں معاونت کی یقین دہانی کرائی

ہفتہ 18 اگست 2018 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری سینئر ریسرچرز ڈاکٹر اشتیاق، ڈاکٹر شکیل ہمراہ افسران فارنزک ڈویژن انچارج ایڈمن انسپیکٹر ایاز دھنور، ڈاکیومینٹیشن ایکسپرٹ انسپکٹر فہیم الدین، وہیکل ایکسپرٹ انسپکٹر شاہد حسن، فنگر پرنٹ ایکسپرٹ امتیاز ایسانی نے اسپیشل سیکورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔

ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری کے ڈائریکٹر نے فارنزک ڈویژن سندھ کے افسران کو فارینزک ریسرچ سے متعلق تربیت کی سہولت مہیا کرنے کا اعادہ کیا اور جرائم سے متعلق تفتیش بشمول ڈی این اے ٹیسٹنگ اور دیگر فارینزک تحقیقات میں معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سپرنٹنڈنٹ ا یس ایس یو نے یونٹ کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں اور کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز کو جدید تربیت حاصل کرنے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ایس پی لیفٹیننٹ (ر) غلام مرتضی نے وفدکوآگاہ کیا کہ ایس ایس یو میں ملک کی پہلی خصوصی ہتھیاروں اور مہارت (S.W.A.T ) ٹیم قائم کردی گئی ہے جو کسی بھی ہنگامی صوتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے تیار رہتی ہے اور بین الاقوامی تنظیم UKAS برطانیہ کی جانب سے انسداد دہشت گردی، ملکی وغیر ملکی شخصیات اور حساس تنصیبات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مؤثر سیکورٹی فراہم کرنے پر آئی ایس او سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے ۔

ایس ایس یو پاکستان کا واحد قانون نافذ کرنے والا ادارہ ہے جسے آئی ایس او سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا ہے۔ وفد نے ایس ایس یو میں اعلیٰ معیار کا انتظام ، انتظامیہ اور انسداد دہشت گردی آپریشنز میں اعلیٰ معیار کو قائم کرنے پر ایس ایس یو کو مبارکباد دی اور سندھ پولیس میں ایک عالمی معیار کی قانون نافذ کرنے والی تنظیم کے قیام کے لیے ایس ایس یو کے افسران کی کاوشوں کو سراہا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں