عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر پی ٹی آئی کی جانب سے مٹھائی تقسیم

کرپٹ لوگوں کا کڑاں احتساب کیا جائے گا‘ حلیم عادل شیخ

ہفتہ 18 اگست 2018 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے کی خوشی میں کراچی پریس کلب میں مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء اور کارکنان بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22 سال بعد کپتان وزیر اعظم بننے میں کامیاب ہوگئے جس کی ہمیں بہت خوشی ہے ، کرپٹ لوگوں کا کڑاں احتساب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں میرٹ کا نظام لایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جس کو عمران خان چاہیں گے وہ سندھ میں اپوزیشن لیڈر ہوگا، سندھ میں جن لوگوں نے لوٹ مار کی ہے ان کا احتساب کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں