نومنتخب وزیراعلی سندھ کا عید کے دنوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات

اتوار 19 اگست 2018 20:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) نومنتخب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ عید کے دنوں کے دوران کراچی کے شہریوں کو پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں جانتاہوں کہ بجلی اور دیگر مسائل ہیں مگر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ عید کے بعد وہ کے فور منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں