مئیر کراچی وسیم اختر نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے
عمران خان واحد وزیر اعظم ہیں جنہوں نے کراچی کے سمندر سے لے کر کراچی کے کچرے تک کی بات کی،ان سے پہلے 21 وزراء اعظم میں سے کسی ایک بھی تقریر میں کراچی کا ایجنڈا نہیں تھا،وسیم اختر
سید فاخر عباس منگل 21 اگست 2018 20:51
(جاری ہے)
جس کے بعد عمران خان نے باقاعدہ طور پر وزیراعظم آفس کا چارج سنبھال لیا۔گزشتہ رات ا نہوں نے بطور وزیر اعظم پاکستانی قوم سے خطاب کیا اور اس خطاب میں تاریخی اعلانات کئیے گئے۔
اس موقع پر عمران خان نے کراچی کے حوالے سے بھی بات کی اور اسکی ترقی کے حوالے سے خصوصی فوکس کرنے کی بات کی۔جس پر اہلیان کراچی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس موقع پر کراچی کے باسیوں کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ وزیر اعظم براہ راست ہمارے مسائل کے حوالے سے سنجیدہ ہیں اور انکے حل کے لیے جلد سے جلد اقدامات کرنے جارہے ہیں۔کراچی کی ترقی کے حوالے سے کی گئی بات مئیر کراچی کو بھی ایسی بھائی کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ۔ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ یہ ملک کے بائیسویں وزیر اعظم ہیں۔ان سے پہلے اکیس وزیر اعظم آئے اور انہوں نے جو بھی تقریریں کیں ان میں کراچی کا کہیں بھی ذکر نہیں تھا۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان واحد وزیر اعظم ہیں جنہوں نے کراچی کے سمندر سے لے کر کراچی کے کچرے تک کی بات کی۔انکا کہنا تھا کہ ماضی کے جتنے وزیر اعظم تھے انہوں نے کراچی میں آپریشن کی بات کی ،یہ واحد وزیر اعظم ہیں جنہوں نے کراچی کی ترقی کی بات کی۔انکا مزید کہنا تھا کہ کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔ہمیں بلدیہ کو ترقی دینا ہوگی تاکہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پانچواں ویمنز ٹی ٹوئنٹی : ویسٹ انڈیز ویمنز کی 8 وکٹوں سے کامیابی، سیریز چار ایک سے اپنے نام کرلی
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
گورنرسندھ سے اٹلی کی نئی تعینات ہونے والی سفیر ماریلیا آارمیلن کی ملاقات، مختلف اہم امور پر تفصیلی ..
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
گورنر سندھ کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب کیو بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
گورنر سندھ سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں کی گورنر ہائوس میں ملاقات
مرکزی مسلم لیگ کے تحت اسٹریٹ کرائم کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے
ڈاکٹر سید مبین اختر نے پوری زندگی اقامت دین کا کام کیا۔اسد اللہ بھٹو
پاکستان میں تقریباً 10 ملین افراد دمے کی بیماری کا شکار ہیں،طبی ماہرین
کمشنرکراچی کی ہدایت پر گداگروں کے خلاف مہم متعدد گدا گرگرفتار
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
رفعیہ جاوید نے 10 فیصد فی شپ فری رپورٹ سیکریٹری تعلیم کو جمع کرادی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے