سندھ ہائیکورٹ نے بھتہ خور کی سزا 7سال سے کم5سال کردی

پیر 24 ستمبر 2018 16:21

سندھ ہائیکورٹ نے بھتہ خور کی سزا 7سال سے کم5سال کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں مجرم ثاقب رانا کی اپیل منظور کرتے ہوئے سزا 7سال سے کم کرکے 5سال کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مجرم نے خاتون ڈاکٹر سے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا۔مجرم کو ایک لاکھ روپے بھتے کی رقم وصولی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے خلاف گلستان جوہر تھانے میں 2016 ئ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف اس نے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں