پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے یوسی گوجرو میں بچو ں کو پولیو کے قطرے پلائے

پیر 12 نومبر 2018 17:34

پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے  یوسی گوجرو میں بچو ں کو پولیو کے قطرے پلائے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) ؔپولیو مہم کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے ڈپٹی کمشنر ملیر، ڈی ایچ اور پولیو اسٹاف کے ہمراہ یوسی گوجرو میں پولیو کے قطرے پلائی.ترجمان پی ٹی آئی سندھ کے مطابق گڈاپ ٹاؤن کی یہ یوسی پاکستان میں پولیو پلانے سے انکاری تین یوسیز میں ایک تھی.گذشتہ دنوں جرگے میں قبائلی عمائدین اور مشوران نے پولیو پلانے کا اعلان کیا تھا.

(جاری ہے)

آج آقا خیل برادری کے سربراہ جنت خیل نے اپنے بچوں کو پولیو پلاکر مہم کا افتتاح کیا.حلیم عادل شیخ علاقہ معززین کے ہمراہ گھر گھر گئے اور بچوں کو پولیو پلائی.اس موقع پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پولیو کے خلاف جنگ جاری رہے گی.

ایک ایک گھر میں جاکر بچوں کو پولیو پلائیں گی. نئے پاکستان میں ہر بچہ پولیو سے محفوظ بنانا ہی. ہمیں اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے بچانا ہی. تمام برادریوں کے شکر گذار ہیں جنہوں نے پولیو پر حامی بھری۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں