کراچی کی تعمیر میں پختون بھائیوں کا خون پسینہ شامل ہے، ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی نہیں ہوگی، میئر کراچی وسیم اختر
حکومت سندھ صدر میں متاثرین کو متبادل دینے کے لئے غور کر رہی ہے جبکہ کے ایم سی اپنے کرایہ داروں کو دیگر مارکیٹوں میں جگہ دے گی، ایمپریس مارکیٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت
بدھ 14 نومبر 2018 22:54
(جاری ہے)
میئر کراچی نے ایمپریس مارکیٹ کے اطراف اور صدر کے دیگر علاقوں کا معائنہ کیا اور ملبہ اٹھانے کے کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے میئر کراچی کو تمام صورتحال اور ہونے والے کاموں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی اور بتایا کہ ایمپریس مارکیٹ کے چاروں طرف تجاوزات کو صاف کردیا گیا ہے اور ملبہ اٹھانے کا کام چند دن میں مکمل کرلیا جائے گا۔
میئر کراچی وسیم اختر نے اس موقع پر کہا کہ صدر میں بعض لوگوں نے زبردستی سرکاری زمین پر قبضہ کرکے کئی منزلہ عمارتیں تعمیر کردی تھیں، کے ایم سی نے 4x4 کی جگہ دی تھی لیکن یہاں گودام، برف کی فیکٹریاں ،مسافر خانے اور ہوٹل کہاں سے تعمیر ہوگئے، لوگوں نے تو یہاں گھر تعمیر کرلئے تھے وہ تمام لوگ قابضین تھے جن کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ صدر کی مرکزی جگہ ہے اس کی اصل شکل بحال کردی گئی ہے جو یہاں اصل متاثرین ہیں حکومت سندھ ان کے لئے کوئی دوسری جگہ متعین کرنے پر غور کر رہی ہے جبکہ کرایہ داروں کو بلدیہ عظمیٰ کراچی دوسری مارکیٹوں میں جگہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو اصل متاثرین ہیں ان کا حق نہیں مارا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے فارغ ہونے کے بعد دیگر جگہوں پر کارروائی ہوگی، ایکسپو سینٹر کے سامنے یونیورسٹی روڈ، چڑیا گھر کے اطراف اور پارکوں میں تعمیرات کرنے والوں سے کہتے ہیں کہ فوراً تجاوزات ازخود ختم کردیں بصورت دیگر بلدیہ عظمیٰ کراچی ان مقامات پر جلد کارروائی کرے گی اور تجاوزات قائم کرنے والے اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ دریں اثناء میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بشیر صدیقی نے شہر کے تمام علاقوں اور چھ اضلاع میں انسداد تجاوزات مہم شروع کردی ہے، بدھ کو شہر کے تمام علاقوں کے چوراہوں اور مارکیٹوں میں بینرز لگائے گئے اور پمفلٹ تقسیم کئے گئے جس میں قابضین سے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایسے تمام قابضین جنہوں نے فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر کاروبار جاری رکھا ہوا ہے یا قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سن شیڈ نصب کئے ہوئے ہیں وہ توڑ دیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی اگلے چند دنوں میں شہر بھر میں آپریشن شروع کردے گی اور اگر کسی بھی قابضین کا جو نقصان ہوگا تو اس کا وہ خود ذمہ دار ہوگا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جو عناصر شہر کی ترقی اور خوشحالی پر پروپیگنڈہ کررہے ہیں ہر محاز پر ناکام ہوں گے،لالاعبدالرحیم
شہر میں پانی‘ بجلی اورگیس کا بحران مصنوعی ہے‘ منعم ظفر خان
محمد حسین محنتی نے مجلس شوریٰ کا اجلاس 19مئی کو قباء آڈیٹوریم میں طلب کرلیا
نیو کراچی ٹاؤن کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں،محمد یوسف
بدترین لوڈشیڈنگ ، کے الیکٹرک کیخلاف 11مئی کو ہر ٹائون میں مظاہرے ہوں گے ، منعم ظفر خان
گورنرسندھ کی پرنسپل سیکریٹری بلا ل احمد میمن کے والد کی نماز جنازہ میں شرکت
مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکاہے،سعید احمد بیگ
امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے تحت بیوہ خواتین اور یتیم بچوں میں راشن بیگ اور عید تحائف تقسیم
کراچی ،دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں حج تربیتی اجتماع کا انعقاد
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تھیلسیمیا کا دن( کل) منایا جائے گا
واٹر کارپوریشن کے ملازمین کو علاج معالجے اور دیگر مراعات سے محروم کردیا گیا ہے،پنھل مگسی
بعض سیاسی بونے ناقص معلومات کی بنیاد پر بیان بازی کرکے اپنا قد اونچا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،ترجمان ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کوئٹہ ،مرغی کی قیمت 860 سے کم ہو کر480 روپے ہو گی
-
میرسرفرا زبگٹی سے محسن نقو ی کی ملا قات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے قونصل جنرل روڈیگر لوٹز کی گورنرہائوس میں ملاقات
-
آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے اسلام 360 ایپ کے بانی زاہد حسین چھیپا کی ملاقات
-
وزیراعظم شہبازشریف ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، رانا ثنااللہ
-
پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کی حکومت ،عوام کے لیے ہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے‘وزیر تعلیم پنجاب
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے