ایس ایم پبلک اسکول کی طالبات نے گورنر سندھ کو 1لاکھ 72ہزار روپے کا چیک ڈیم فنڈ کے لیے پیش کیا

پاکستان کو درپیش چیلنجز میں سے ایک بڑا مسئلہ پانی بھی ہے، جسکا دیرپا حل نکالنا اشد ضروری ہے، گورنر سندھ

اتوار 9 دسمبر 2018 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) ایس ایم پبلک اسکول کیمپس نمبر 5 نے گورنر ہاوس کا گائیڈ ڈ ٹور کیا اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اسکول کے طالبات نے اپنی جانب سے چیف جسٹس- وزیر اعظم ڈیم فنڈ میں 1لاکھ 72 ہزار روپے کا چیک گورنر سندھ کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز میں سے ایک بڑا مسئلہ پانی بھی ہے، جسکا دیرپا حل نکالنا اشد ضروری ہے اور آبی قلت سے پہلے پہلے ملک میں ڈیمز کی تعمیر نہایت ضروری ہے اس ضمن میں اسکول کی بچیوں کا اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالنا قابل ستائش ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب اس کاز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اس موقع پر ایس ایم پبلک اسکول کی اساتذہ نے گورنر کو اسکول کی جانب سے شلیڈ دی جبکہ بچیوں نے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ اس سے قبل طالبات کو گورنر ہاوس میں موجود قائد اعظم کے زیر استعمال دفتر اور دیگر نایاب اشیاء کے علاوہ تاریخی حیثیت کی حامل عمارت کا جائزہ اور اس سے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئی۔طالبات نے گورنر ہاوس کو عام عوام کے لئے کھولے جانے کے فیصلے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس قدم کا زبردست خیر مقدم بھی کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں