میئر کراچی وسیم اختر نے تجاوزات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی

سپریم کورٹ کا کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم رفاعی پلاٹوں پر قائم گھروں اور مارکیٹوں کو 15 دن کے بجائے 45 دن کا پیشگی نوٹس دیاجائے گا، سپریم کورٹ

بدھ 12 دسمبر 2018 16:39

میئر کراچی وسیم اختر نے تجاوزات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی
کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ کا کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم،رفاعی پلاٹوں پر قائم گھروں اور مارکیٹوں کو 15 دن کے بجائے 45 دن کا پیشگی نوٹس دیاجائے گا،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر نظرثانی سے متعلق صوبائی حکومت کی درخواست کی سماعت ہوئی،میئر کراچی وسیم اختر ،ایڈوکیٹ جنرل سندھ و دیگر سرکاری حکام عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت میں سماعت کے دوران میئر کراچی وسیم اختر نے تجاوزات سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

اس سے قبل منگل کے روز تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے وفاقی و صوبائی حکومتوں اورمیئر کراچی کو حکم دیا تھا کہ تھاتجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق مل بیٹھ کر فیصلہ کریں اور ایک پلان لاکر دیں۔

(جاری ہے)

اس پروفاقی وصوبائی اور شہری حکومت کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق متفقہ پلان سے بھی عدالت کو آگاہ کیا گیا،تینوں فریقین نے عدالت میں پیش کردہ رپوٹ میں اس بات پر اتفاق کیا کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے،فریقین کے آپریشن جاری رکھنے سے متعلق متفق ہونے پر سپریم کورٹ نے کراچی میں تجاوازات کے خلاف آپریشن کو جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔

ساتھ ہی عدالت نے حکم دیا ہے کہ رفاہی پلاٹوں پر قائم گھروں اور مارکیٹوں کو 15 دن کے بجائے 45 دن کا پیشگی نوٹس دیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں