پی آئی اے میں ریزرویشن اور ٹکٹنگ میں گھپلے، سی ای او نے تحقیقات کا حکم دے دیا

بدھ 12 دسمبر 2018 23:24

پی آئی اے میں ریزرویشن اور ٹکٹنگ میں گھپلے، سی ای او نے تحقیقات کا حکم دے دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) پی آئی اے کے ریزرویشن اور ٹکٹنگ کے شعبے میں مبینہ کروڑوں روپے کے گھپلوں کے انکشاف کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی، معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے میں ریزرویشن اور ٹکٹنگ کے شعبہ جات میں برطانیہ اور عرب امارات کیلئے مصروف ترین اوقات میں غیر قانونی طور پر سستے کرایوں کی ٹکٹ بنائے گئے۔

ان مبینہ گھپلوں کی وجہ سے ادارے کو کروڑوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔پی آئی اے کے سی ای او اور صدر ائیر مارشل ارشد ملک نے ٹکٹوں میں گھپلوں کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا، اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے کے شعبہ آئی ٹی اور سیکیورٹی واقعے کی تحقیقات کریں گی۔

(جاری ہے)

ٹکٹوں کے مبینہ گھپلوں میں کون کون سے عناصر ملوث ہیں، تحقیقاتی کمیٹی اپنی فیکٹ اینڈ فائنڈگ رپورٹ سی ای او کو پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق گھپلوں میں ملوث اہلکار و افسران کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تحقیقاتی کمیٹی برطانیہ اور عرب امارات کیلئے لوئر آر بی ڈی اور ایجنٹوں کو سستے ٹکٹ فروخت کرنے کی بھی رپورٹ پیش کرے گی۔یاد رہے کہ زیادہ تر ٹکٹ سستے فیئرز پر برطانیہ کیلئے جاری کئے گئے، ریونیو مینجمنٹ میں اس سے پہلے بھی ٹکٹوں میں گھپلے کئے گئے تھے، پی آئی اے میں نیا ریزرویشن سسٹم متعارف کرانے کے باوجود من پسند ایجنٹوں کو سستی آر بی ٹی کھول کر ٹکٹ جاری کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں