فاطمہ بھٹو پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں پر کھل کر سامنے آ گئیں

بھٹو خاندان کی پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں۔ پاکستان کی سیاست میں آنا رسک ہے۔ فاطمہ بھٹو نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 24 جنوری 2019 12:44

فاطمہ بھٹو پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں پر کھل کر سامنے آ گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2019ء) :پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی کی پوتی ، سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کی بھتیجی اور انکے چھوٹے بھائی میر مرتضی بھٹو کی صاحبزادی نے فاطمہ بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فاطمہ بھٹو کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں اور اس متعلق کئی خبریں بھی سامنے آتی رہیں۔

تاہم فاطمہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت سے انکار کر دیا۔فاطمہ بھٹو نے کہا کہ اس حوالے سے جو کچھ کہا گیا اس میں سچائی کی ذرا سی بھی رمق نہیں ہے یہ بالکل بے بنیا د اور گھڑی ہوئی باتیں ہیں ، اور اسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ کوئی بھی میرے بارے میں بولنے کا حق نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

فاطمہ بھٹو کا کہنا ہے کہ بھٹو خاندان پاکستان کے لیے بہت قربانیاں دے چکا ہے۔

فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار بھٹو جونئیر سے پاکستان کی سیاست میں آنے کو رسک قرار دے دیا ہے۔واضح ہے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ فاطمہ بھٹو اپنے بھائی جوئیر ذوالفقار بھٹو کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہی ہیں۔ عمران خان کے ایک ذاتی دوست اور کاروباری شخصیت نے دونوں سے براہ راست رابطہ کیا اور انہیں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے پر آمادہ کیا۔

اس ضمن میں غنویٰ بھٹو سے بھی بات کی گئی لیکن انہیں تاحال کچھ تحفظات ہیں جنہیں وہعمران خان سے براہ راست بات کر کے دور کرنا چاہتی ہیں۔بتایا گیا کہ کہ فاطمہ بھٹو پاکستان تحریک انصاف میں اپنے بھائی جونئیر ذوالفقار بھٹو سمیت شامل ہو رہی ہیں اور اس سلسلے میں تمام معاملات طے پا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فاطمہ بھٹو کو عمران کان 2018ء کے الیکشن میں اپنی جماعت میں شامل کرنا چاہتے تھے، لیکن اس وقت غنویٰ بھٹو نے کچھ زیادہ سیٹوں کی فرمائش کر دی تھی جس پر بات نہیں بن سکی۔تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فاطمہ بھٹو نے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں