کراچی میں فوڈ پوائزننگ کا ایک اور بڑا واقعہ

مضرِ صحت کھانا کھانے سے 5 بچے جاں بحق ہو گئے، ماں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 فروری 2019 10:54

کراچی میں فوڈ پوائزننگ کا ایک اور بڑا واقعہ
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری2019ء) کراچی میں فوڈ پوائزننگ کا ایک اور و اقعہ پیش آیا ہے جس میں پانچ بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں مضرِ صحت کھانا کھانے سے پانچ بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔متاثرہ فیملی نے گذشتہ شب کراچی کے ایک نجی ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا تھا جس کے بعد ان کی حالت غیر ہو گئی اور موت واقع ہوئی۔

متاثرہ فیملی کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔بچوں کی والدہ انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں۔جاں بحق ہونے والا بچوں کی والدہ نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔جاں بحق ہونے والوں بچوں اور ان کی والدہ نے صدر کے ایک ہوٹل سے کھانا کھایا تھا۔جاں بحق ہونے والوں بچوں کی عمریں ڈیڑھ سال سے نو سال کے درمیان ہیں۔جاں بحق ہونےو الے بچوں میں ڈیڑھ سالہ عبدالعلی، 4 سال کا فیصل 6سال کی عالیہ،7سالہ توحید اور 9سال کی صلویٰ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

متاثرہ فیملی کسی مریض کو لے کر کراچی آئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے ہی والدہ کی حالت بھی غیر ہوئی جس کا نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔جب کہ سندھ حکومت نے مضر صحت کھانا کھانے سے ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا ہے۔مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے ہلاکتوں پر گہرے افسوس کا بھی اظہار کیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل بھی کراچی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔

جب شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق جاں بحق کی شناخت ڈیڑھ سالہ احمد اور 5 سالہ محمد کے نام سے ہوئی تھی، ایس ایس پی ساتھ پیر محمد شاہ کے مطابق متاثرین نے گزشتہ زمزمہ پر ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا تھا۔ ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کچھ روزقبل متعلقہ ریسٹورنٹ کو صحت وصفائی کی صورتحال بہتربنانے کا نوٹس دیا گیا تھا جونظراندازکردیا گیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں