وطن عزیز کی سلامتی و خودمختاری کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ، آصف علی زرداری

ہمیں نسلی امتیاز ، فرقہ ورانہ تعصب سے نجات حاصل کرنا ہوگا،یوم پاکستان پر بیان

ہفتہ 23 مارچ 2019 21:13

وطن عزیز کی سلامتی و خودمختاری کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ، آصف علی زرداری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں لیکن ہمیں نسلی امتیاز اور فرقہ ورانہ تعصب سے نجات حاصل کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آصف علی زرداری نے ہفتہ کے روز یوم پاکستان کے موقع پر بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج بابائے قوم کے فلسفے من وعن عمل کرنے کے عہد کی تجدید کی ضرورت ہے وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے لیکن ہمیں نسلی امتیازی اور فرقہ ورانہ تعصب سے نجات حاصل کرنا ہوگی طاقت کے ذریعے کمزور طبقات کو کچلنے کی سوچ کو شکست دینا ہوگی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں