ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایت پرمنہاج القرآن کے وفد کی مفتی تقی عثمانی سے ملاقات

ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے گلدستہ پیش کیا ،خیریت دریافت کی ،نیک خواہشات کا اظہار

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) بانی تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے سیکرٹری ڈاکٹر سجاد العزیز قادری ،منہاج القرآن انٹر نیشنل یورپی یونین کے رہنماء نعیم چوہدری،کراچی کے رہنماء سید کاظم شاہ نے دارلعلوم کراچی میں مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی اور شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور شیخ الاسلام کی جانب سے مفتی تقی عثمانی کو گلدستہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائدین نے شیخ الاسلام کی جانب سے مفتی تقی عثمانی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے گارڈز کیلئے دعائے مغفرت اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔اس موقع پروفد کے ہمراہ تحریک منہاج القرآن کراچی کے رہنماء زاہد چوہدری ،منیر احمد،بھی موجود تھے ۔ان قائدین نے مفتی تقی عثمانی کے صاحبزادگان عمران عثمانی اور حسن عثمانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مفتی تقی عثمانی قوم کا سرمایہ ہیں اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں سمیت پوری انسانیت کو انسانیت کے دشمن درندوں سے بچائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں