سلام پاک افواج انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ 2019ء کا آغاز

اتوار 21 اپریل 2019 18:55

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عبدالوحید فائونڈیشن کے اشتراک سے آل کراچی سلام پاک افواج انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز، معروف سماجی شخصیت محمد مجاہد نے بال کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب امور ہم آہنگی عمیر آرائیںکو ارڈینٹر ایم این اے نجیب ہارون محمد امان خان اور کرن آفتاب کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ٹھیکیدار چاند خان میموریل کرکٹ کلب نے مد مقابل نیو کراچی الیون کو 16 رنز سے شکست دیدی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد اپنی آنے والی نسلوں کو افواج پاکستان کی محبت کا شعور اُجاگر کرنا اور پاک افواج کی وطن کے لئے قربانیوں سے مستقبل کے معماروں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وطن عزیز کا بھر پور دفاع اور عظیم قربانیوں پر پاک فوج کو سلام تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر نشان حیدر حاصل کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت اور سلام پیش کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں شریک معزز مہمانوں نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر اورنگزیب سلطان کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف ، ندیم خان، عادل خان زئی ایڈوکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں