رینجرز نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 22 اپریل 2019 23:15

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان رینجرز( سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیادوں پرگلستان جوہر اور نیو کراچی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث2 ملزمان فرحان حسین عرف کالا اور محمد فرقان عرف ڈبے کو گرفتارکیا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی جس میں ملزمان فرحان حسین عرف کالا اور محمد فرقان عرف ڈبے کو یکم اپریل 2019 ء کو نارتھ پبلک اسکول سیکٹر11-G نیو کراچی کے علاقے میں ڈکیتی کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں