حکومت سندھ باصلاحیت نعت خواں طلبہ و طالبات کی مکمل سرپرستی کرے گی

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاھ کا 34 ویں انٹر اسکولز مقابلہ نعت سے خطاب

اتوار 19 مئی 2019 00:25

ْ کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاھ نے کہا ہے کہ کراچی کے اسکولوں کے طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوا ہوں، حکومت سندھ ان باصلاحیت نعت خواں طلبہ و طالبات کی مکمل سرپرستی کرے گی۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جسٹس ہیلپ لائن اور پاکستان کریسنٹ یوتھ آرگنائیزیشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل منعقدہ نعت خوانی کی محفل میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بچے مستقبل کے معمار ہیںانکی صلاحیتوں کو نکھارنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ محفل نعت میں کامیاب ہونے والے بچوں کو اسلام آباد میں بین الاقوامی مقابلہ نعت میں سندھ کی نمائندگی کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ محفل رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں منعقد کی جا رہی ہے جس سے اس محفل میں رحمتوں کا مزید نزول ہورہا ہے۔

انہوں نے ندیم شیخ کی 33 سالہ سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں حکومت سندھ کی مختلف کمیٹیوں میں نامزد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کامیاب ہونے والے نعت خواں طلبہ و طالبات میں مذہبی اسکالر راؤ ناصر جہانگیر کی جانب سے تین عمرے کے ٹکٹس پہلا ٹکٹ حکیم محمد سعید، دوسرا ٹکٹ سید ممتازعلی شاھ کے والد اور تیسرا ٹکٹ اٹارنی جنرل انور منصور خان کے نام سے منسوب کیا گیا۔

اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان نے ناسازی طبع کے باوجود محفل نعت میں شرکت کی۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاھ، اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان، ڈائریکٹر ورکس ایس ایم شکیب، راشد حسین انصاری، جسٹس (ر) خمر الدین بوہرا، ندیم شیخ ایڈووکیٹ اور حارث امین میں بھی یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں