فضائی مسافروں کے سامان کی لازمی پلاسٹک ریپنگ کے احکامات منسوخ کردیئے گئے

تمام ائیرپورٹس پر مسافر اپنی صوابدید پر سامان کی ریپنگ کراسکیں گے، سی اے اے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

پیر 22 جولائی 2019 13:28

فضائی مسافروں کے سامان کی لازمی پلاسٹک ریپنگ کے احکامات منسوخ کردیئے گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کے سامان ریپنگ کے حوالے سے پہلے جاری کئے گئے احکامات کو منسوخ کرتے ہوئے کہاہے کہ اب مسافر کی مرضی ہوگی کہ وہ اپنے سامان کی ریپنگ کروائے یا نہیں۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے مسافروں کے سامان ریپنگ کے حوالے سے نئے احکامات جاری کردیئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سی اے اے ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھی کے ایئرپورٹس پر ریپنگ کرانے کے لازمی احکامات منسوخ کردیئے، تمام ائیرپورٹس پر مسافر اپنی صوابدید پر سامان کی ریپنگ کراسکیں گے۔اس حوالے سے پشاور، لاہور، کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس سمیت دیگر ائیرپورٹس منیجرز کو ڈائریکٹر کمرشل کی جانب سے تحریری احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔نئے احکامات جاری ہونے کے بعد مسافر اپنی مرضی سے ریپنگ کراسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ سی اے اے نے اس حوالے سی17جولائی کو احکامات جاری کیے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں