کراچی میں شدید بارش، نظام زندگی مفلوج ہوگئی ،مختلف حادثات حادثات میں 8 افراد جاں بحق

منگل 13 اگست 2019 17:55

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) شہر میں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگئی، شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کا نظام متاثر ہے جبکہ سڑکیں ندی نالوں کے منظر پیش کرنے لگے ہے ، مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔شہر میں رات سے شروع ہونے والی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔

ملیر، ماڈ ل کالونی، ناگن چورنگی،کورنگی الیاس گوٹھ، جوہر بلاک تین سمیت کئی نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جب کہ شہر کی اہم شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بارش کے باعث کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے قربانی کے 7 جانور بھی ہلاک ہوئے۔ مختلف علاقوں سڑکیں زیر آب آنے سے ایمبولینسس سمیت متعدد گاڑیاں پھنس گئیں، جس کی وجہ سے لوگوں کو اپنی مقررہ مقامات پر پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا ہے جبکہ مختلف مقامات پر سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گء ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کی وجہ سے بجلی بھی کء گھنٹوں سے معطل ہے۔ بارش سے جہاں کئی مسائل پیدا ہوئے ہیں وہاں قربانی کی جانوروں کی دیکھ بھال بھی عوام کے لئے پریشانی کا باعث ہے اور لوگ کھلے آسمان تلے بارش میں جانوروں کو رکھنے پر مجبور ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں