پولوگراونڈ میں بارش کا پانی بھرنے کے باعث عید کی نماز کا اہتمام نہیں ہوسکا، ترجمان بلدیہ عظمی کراچی

منگل 13 اگست 2019 17:55

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) گلشن جناح(سابق پولو گراؤنڈ) میں بارش کا پانی بھرنے کے باعث عید کی نماز کا اہتمام نہیں ہو سکا لہذا گلشن جناح(سابق پولو گراؤنڈ )میں عید کی نماز نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

بلدیہ عظمی کراچی کے ترجمان کے مطابق برساتی پانی سے نماز کا چبوترا بھی ڈوب گیا اضافی پیمپ لگانے کے باوجود پانی کم نہیں ہوا جب کہ رات کو بھی بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے ایسی صورت حال میں نماز کی ادائیگی کے لئے انتظامات کرنا ممکن نہیں ہوسکا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں