عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے سبب کراچی شہر آفات سے بچارہتا ہے ، سربراہ تنظیم ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار

میں 22اگست کو بھی کبھی بھی نہیں بھلا سکتا ، موجودہ میئر اور سابق میئر کراچی کو سوچنا چاہئے کہ ان کی آپس کی لڑائی سے کسے فائدہ پہنچے گا، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 اگست 2019 23:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم)بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے سبب کراچی شہر آفات سے بچارہتا ہے ، میں 22اگست کو بھی کبھی بھی نہیں بھلا سکتا ، موجودہ میئر اور سابق میئر کراچی کو سوچنا چاہئے کہ ان کی آپس کی لڑائی سے کسے فائدہ پہنچے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو معروف صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ کامران ٹیسوری، انجینئر کاشف اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ گذشتہ دنوں بہت زیادہ گفتگو سامنے آئی ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے موجودہ میئر اور سابق میئر کراچی کو سوچنا چاہئے کہ ان کی آپس کی لڑائی سے کسے فائدہ ہوگاان کی لڑائی کوئی تیسرا فائدہ اٹھاسکتا ہے ان لوگوں نے نازیبہ اور غیر مہذب زبان ایک دوسرے کے خلاف استعمال کی،انھوں نے کہا کہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کی وجہ سے ہی کراچی شہر بہت سی آفات سے بچاہوا ہے ،یہاں مزار پر عقیدت مند لوگ ہی آتے ہیں میں بھی عبداللہ شاہ غازی کا عقیدت مند ہوںمیں نے بہت دل سے اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے دعاکی ہے کہ ان پریشانیاں ختم ہوں ان کو بھارت کی افواج کے ظلم سے نجات دلائے اور انھیں بھی آزادی دے۔

(جاری ہے)

ہمارے ملک میں لوگوںمیں اتحاد و اتفاق پیدا ہو۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں