کتے کے کاٹنے سے 12سالہ بچے کی ہلاکت کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے ،سعید غنی

بچے کو عید الضحٰی سے دو روز قبل یعنی وقوعہ سے 40 روز قبل کتے نے کاٹا تھا، والدین وہاں کے کسی اسپتال میں اس کو علاج کی غرض سے نہیں لے گئے،بچے کو 17 ستمبر کو انتہائی تشویشناک حالت میں لاڑکانہ لایا گیا تھا، صوبائی وزیر اطلاعات و محنت

بدھ 18 ستمبر 2019 21:35

کتے کے کاٹنے سے 12سالہ بچے کی ہلاکت کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے ،سعید غنی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے سے 12 سالہ بچے کی ہلاکت کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہی. کمشنر لاڑکانہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ سندھ حکومت کو جمع کرادی گئی ہی. میڈیا کو جاری بیان میں سعید غنی کا کہنا تھاکہ بچے کو عید الضحٰی سے دو روز قبل یعنی وقوعہ سے 40 روز قبل کتے نے کاٹا تھا.

چے کو ڈسٹرکٹ شکارپور کے گاؤں مبارک ابڑو میں کتے نے کاٹا لیکن اس کے بعد اس کے والدین وہاں کے کسی اسپتال میں اس کو علاج کی غرض سے نہیں لے گئی.بچے کو 17 ستمبر کو انتہائی تشویشناک حالت میں لاڑکانہ لایا گیا تھا.

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جس وقت بچے کو اسپتال لایا گیا بچے کو شدید انفیکشن ہونے کے باعث کتے کے کاٹنے کا انجکشن نہیں دیا جاسکتا تھا.

بچے کے والدین نے بچے کو کراچی لے جانے کی ضد کی تاہم انہیں ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ اس حالت میں اسے نہ لے جایا جائی.بچے کے والدین کی ضد پر اسے ایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کیا جارہا تھا کہ اس بچے کا انتقال ہوا.بچے کو اگر 40 روز قبل اس کے والدین کتے کے کاٹنے کا انجیکشن لگوا لیتے تو اس کی جان بچائی جاسکتی تھی. سعید غنی کے مطابق ڈپٹی کمشنر شکارپور اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شکارپور اس پورے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ جلد جمع کروائے گا. اوپن یونیورسٹی میں میٹرک /ایف اے پروگرامز کے داخلوں کی کل آخری تاریخ ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں