میئر کراچی وسیم اختر کی وائس چانسلر ایس ایم آئی یو ڈاکٹر محمد علی شیخ سے ملاقات

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:15

میئر کراچی وسیم اختر کی وائس چانسلر ایس ایم آئی یو ڈاکٹر محمد علی شیخ سے ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا مادر علمی ادارہ ہے، اور کراچی میونسپل کارپوریشن اس ادارے کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ سے ان کے دفتر میں ان سے ملاقات کے دوران کیا۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے ارد گرد جو تجاوزات قائم ہیںاسے ہٹانے کیلئے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔اس ادارے کی خدمت کرنا شہری حکومت کیلئے ایک اعزاز ہوگا۔ انہوں نے معیاری تعلیم فراہم کرنے اور اس ادارے کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے پروائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کے کردارکی تعریف کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے میئر کراچی وسیم اختر کوسندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا تعارف کرایا اور انہیں بتایا کہ اس ادارے کو حسن علی آفندی نے سندھ کے مسلمانوں کو جدید تعلیم فراہم کرنے کیلئے قائم کیا تھا۔ آج اس ادارے کی پہچان پاکستان کی جدید جامعات میں ہونے لگی ہے۔ انہوں نے میئر کراچی کو آگاہ کیا کہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے چاروں طرف تجاوزات کی بھرمار ہے جس کے باعث طلبا و طالبات اور یونیورسٹی انتظامات کوبہت دشواری کا سامنا ہے۔جس پر میئر کراچی نے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں