وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر اطلاعات کی شہید میجر عدیل کی نماز جنازہ میں شرکت

ہفتہ ستمبر 23:37

وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر اطلاعات کی شہید میجر عدیل کی نماز جنازہ ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر عدیل کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میجر عدیل جیسے شہداء کا شوق شہادت اور جذبہ ایمانی ہی ہماری اصل قوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہید میجر عدیل کے اہل خانہ کے غم میں سندھ حکومت برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومیں اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھلاتیں۔ سعید غنی نے کہا کہ میجر عدیل اور ان جیسے دیگر شہداء ہی کی بدولت دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے مادر وطن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور قوم ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میجر عدیل کی طرح ہمارے بہادر فوجی افسران و جوان اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ملک اور قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments