ہیٹ ویو کراچی سے ٹکرا گئی، سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندر کی جانب سے چلنے والی ہوائیں بند، پیر سے جمعرات تک درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی اتوار 22 ستمبر 2019 00:54

ہیٹ ویو کراچی سے ٹکرا گئی، سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2019ء) ہیٹ ویو کراچی سے ٹکرا گئی، سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندر کی جانب سے چلنے والی ہوائیں بند، پیر سے جمعرات تک درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کراچی کے باسی ستمبر کے ماہ میں بھی شدید گرمی کا شکار ہو گئے ہیں۔ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندر کی جانب سے چلنے والی ہوائیں بند ہوگئیں جس کے بعد ہفتے کے روز کراچی کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدید لہر تین روز مزید برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے باقاعدہ الرٹ بھی جاری کردیا ہے، محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی اور سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں میں آئندہ تین روز شدید گرمی پڑے گی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کو بھی کراچی میں شدید گرمی رہی جبکہ 24 ستمبرتک ساحلی علاقوں خصوصاً کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ بحیرہ عرب میں اس وقت ہوا کا ایک کم دباؤ موجود ہے جس کی وجہ سے سمندری ہوائیں معطل ہوگئی ہیں۔ مطلع صاف رہنے اورسورج کی تپش براہ راست زمین پرپڑنے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔ اس تمام صورتحال میں شہریوں کو تلقین کی گئی ہے کہ صبح 11 سے سہہ پہر 3 بجے تک غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔ پانی یا ٹھنڈے مشروب زیادہ سے زیادہ پیئیں اور گھر سے باہر نکلتے وقت اپنے آپ کو ڈھانپ لیں۔

جبکہ ہیٹ ویو کی پیش گوئی کے بعد شہر قائد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اتوارسے 24 ستمبر تک ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں گے۔ تمام اسپتالوں کو ادویات کی فراہمی یقینی بنانے اور خصوصی انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں