کراچی میں پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کا انکشاف

پلاسٹک کے انڈے فروخت کرنے والے ایک دکاندار سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 اکتوبر 2019 12:21

کراچی میں پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کا انکشاف
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اکتوبر 2019ء) : کراچی میں پلاسٹک کے انڈے فروخت کر کے شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں ایک دکاندار سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقہ ڈیفنس میں پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کی شکایت سامنے آنے پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے پولیس کے ہمراہ ایک دکان پر کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران اصلی انڈوں سے مشابہت رکھنے والے پلاسٹک کے نقلی انڈے ملنے پر تحویل میں لینے کے بعد جنرل اسٹور کے مالک کو گرفتار کرکے دکان سیل کردی گئی۔ اس حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن سوہائے عزیزنے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کے خلاف کی جانے والی کارروائی میں ایک دکاندار اور 2 سپلائرز کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے ایک کو فارم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی انویسٹی گیشن سوہائے عزیز نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران زیر حراست ملزمان سے انڈوں سے لدا ٹرک بھی برآمد ہوا۔ تاہم انڈوں کی سپلائی کہاں سے کی جا رہی ہے اس حوالے سے پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے لیے زیر حراست ملزمان سے تفتیش کا آغاز بھی کرد یا گیا ہے۔ پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کے انکشاف پر شہریوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کی اس حرکت کی شدید مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں