وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ،

صوبے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال، گورنر نے کراچی میں وفاقی حکومت کے فنڈز سے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا

پیر 21 اکتوبر 2019 15:48

وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیر کو ملاقات کی اور ان کے ساتھ صوبے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ گورنر سندھ نے وزیراعظم کو صوبے اور کراچی میں وفاقی حکومت کی طرف سے فراہم کئے جانے والے فنڈز سے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

گورنر نے وزیراعظم کو سیاسی صورتحال اور سندھ میں صوبہ کے معاملات کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے نقطہ نظر کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں مختلف سیاسی جماعتوں سے اشتراک کار کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد وزیراعظم کے ساتھ ایم کیو ایم اور گرینڈ ڈیموکری-ٹک الائنس کے وفود کی بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں