تھر سمیت پورے صوبے میں بارشوں کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، چیف سیکرٹری سندھ

جمعہ 15 نومبر 2019 23:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہاہے کہ تھر سمیت پورے صوبے میں بارشوں کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھر میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں کا معاملہ، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ، صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اور کمشنر میرپورخاص سے رابطہ کیا، انہوںنے کہا کہ تھر سمیت پورے صوبے میں بارشوں کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے،تھر میں ہونے والے نقصان کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے،آسمانی بجلی گرنے سے فصل اور جانوروں کے نقصان کا تعین کیا جائے اور حکومت سندھ متاثرین کی مالی مدد کرے گی،آسمانی بجلی سے زخمی ہونے والوں کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں