پولیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی،گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گینگ کاایک ملزم گرفتار

جمعہ 15 نومبر 2019 23:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) جوہر آباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گینگ کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ جوہر آباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گینگ کے ملزم بابر مسیح کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول، موٹر سائیکل اور ایک لاکھ روپے نقد رقم بھی برآمد کی گئی ہے، ملزم بابر متعدد بار گرفتار ہو کر جیل بھی جاچکا ہے، گرفتار ملزم نے ابتدائی انٹیروگیشن کے دوران اپنے ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر متعدد گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں