وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات مثبت رہی ہے ، سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت زیادہ دن نہیں چل سکتی، حلیم عادل شیخ

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:03

وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات مثبت رہی ہے ، سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت زیادہ دن نہیں چل سکتی، حلیم عادل شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات مثبت رہی ہے ، سندھ میں ہماری اتحادی جماعتوں کے اراکین و رہنمائوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کر کے سندھ میں پیپلزپارٹی کی جانب جاری کرپشن اور انتقامی کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیاہے۔

اپنے ایک بیان میں حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت زیادہ دن نہیں چل سکتی سندھ میں ریکارڈ کرپشن کی وجہ سے عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔ سندھ میں گزشتہ دس سالوں میں ریکارڈ کرپشن کی گئی ہے پیپلزپارٹی کا مزید کڑا احتساب شروع ہونے والاہے۔ وزیر اعظم نے بھی کہہ دیا ہے پیپلزپارٹی سے کسی بھی قسم کی نہ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

، ہم سندھ کی خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں پیپلزپارٹی نے گزشتہ دس سالوں میں سندھ کے وسائل کولوٹا ہے عوام کو جھوٹے نعروں میںالجھا کر بے وقوف بنا رکھا ہے۔ زرداری کے جیل جا نے کے بعد بھی سندھ میں پیپلزپارٹی کے وزراء سندھ کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔ وفاقی حکومت سندھ کی عوام کی بنا تفریق خدمت کرنے پریقین رکھتی ہے۔ عمران خان پورے پاکستان کے وزیر اعظم ۔

وفاق کی جانب سے شروع کی جانے والی تمام اسکیموں میں سندھ کی عوام کو برابر کا حصہ دیا جائیگا۔پیپلزپارٹی کی سندھ میں ریکارڈ کرپشن کی وجہ سے سندھ صوبہ خوشحالی و ترقی سے محروم ہے، اسپتالیں ویران ہیں، اسکول بند پڑے ہیں عوام کو پینے کے پانی کے نام پر زہر پلایا جارہا ہے ، جنگلات تباہ کئے جارہے ہیں۔ ایسی طرز حکمرانی سندھ میں اب زیادہ نہیں چلنے دیں گی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں