چار روزہ بارہویں عالمی اردو کانفرنس ا ختتام پذیر ہوگئی، ادب کی تین بڑی شخصیات کو لائف ٹائم ایچویمنٹ ایوارڈ دیئے گئے

اتوار 8 دسمبر 2019 22:05

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں چار روزہ بارہویں عالمی اردو کانفرنس اتوار کو اختتام پذیر ہوگئی۔ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ عالمی کانفرنس 5 دسمبر کو شروع ہوئی تھی۔کانفرنس کے موقع پر اردو ادب کی تین بڑی شخصیات کو چار لاکھ روپے نقد کے ساتھ لائف ٹائم ایچویمنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، جن میں امر جلیل، اسد محمد خان، افتخار عارف شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے افتخار عارف نے کہا کہ مجھے زندگی میں بہت سے ایوارڈ ملے مگر اردو ادب کی سب سے بڑی تنظیم کی طرف سے ملنے والے ایوارڈ پر بہت خوشی ہے۔ اسد محمد خان اور امر جلیل نے آرٹس کونسل انتطامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ جب کہ دنیا بھر سے آئے ہوئے دانشوروں نے اپنے تاثرات میں اس کانفرنس کو کامیاب اور سود مند قرار دیا۔صوبائی وزیر ثقافت سردار علی شاہ نے اپنے خطاب میں اس کانفرنس کو پاکستان کی یکجہتی کانفرنس قرار دیا جبکہ سیکریٹری ارٹس کونسل پروفیسر اعجاز فاروقی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں