عالمی اردو کانفرنس کے موقع پر ادب کی تین بڑی شخصیات کو چار لاکھ روپے کیش کے ساتھ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا

اتوار 8 دسمبر 2019 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی 12ویں عالمی اردو کانفرنس کے موقع پر ادب کی تین بڑی شخصیات کو چار لاکھ روپے کیش کے ساتھ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا جن میں امر جلیل ۔ اسد محمد خان۔ افتخار عارف شامل تھے ۔

(جاری ہے)

افتخار عارف نے کہا کہ میری زندگی میں بہت ایوارڈ ملے مگر ادب کی سب سے بڑی تنظیم کی طرف سے ملنے والے ایوارڈ پر بہت خوشی ہے ۔ اسد محمد خان اور امر جلیل نے آرٹس کونسل کا شکریہ ادا گیا ۔ جب کہ دنیا بھر سے آئے ہوئے دانشوروں نے اپنے تاثرات میں اس کانفرنس کو کامیاب اور ثود مند قرار دیا ۔ اس کے ساتھ ہی چا روزہ اردو کانفرنس اختتام ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں