ملیر کی ماڈل کورٹ نے وائی فائی راؤٹر کی چوری کے تنازع پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم قاسم کو سزائے موت سنادی

پیر 27 جنوری 2020 16:43

ملیر کی ماڈل کورٹ نے وائی فائی راؤٹر کی چوری کے تنازع پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم قاسم کو سزائے موت سنادی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) ملیر کی ماڈل کورٹ نے وائی فائی راؤٹر کی چوری کے تنازع پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم قاسم کو سزائے موت اور 30لاکھ جرمانے کی سزا سنادی ہے جبکہ عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر ایک ملزم عمر کو بری کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم نے مقتول فاروق کے بیٹے انان پر وائی فائی راوٹر کی چوری کا الزام عائد کیا تھا،مقتول اور ملزمان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کی شکایت مقتول نے پولیس کو کی تھی،نومبر 2019 میں ملزم قاسم مقتول فاروق اور اسکے بیٹے حارث پر فائرنگ کی تھی،ملزم کی فائرنگ سے مقتول فاروق موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا،ملیر ماڈل کورٹ میں قتل کے تمام کیسز نمٹا دئیے گئے ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں