میئر کراچی کا امیر اہلسنت و بانی دعوت اسلامی مولانا الیاس قادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

منگل 28 جنوری 2020 22:54

میئر کراچی کا امیر اہلسنت و بانی دعوت اسلامی مولانا الیاس قادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) میئر کراچی وسیم اختر نے امیر اہلسنت و بانی دعوت اسلامی مولانا الیاس قادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مولانا الیاس قادری سمیت تمام لواحقین کو صبر جمیل پر اجر عظیم عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں میئر کراچی وسیم اختر نے علامہ شاہ احمد نورانی کی اہلیہ کے انتقال پر ان کے صاحبزادے مولانا شاہ اویس نورانی اور مولانا شاہ انس نورانی سے تعزیت کا اظہارکیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ #

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں