گورنرسندھ کاعمر شریف کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت

منگل 18 فروری 2020 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے معروف فنکار ، ڈرامہ نگار ، ہدایت کار عمر شریف کی صاحبزادی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

عمر شریف سے تعزیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے مرحومہ کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے والد کی طرح حرا عمر بھی غریبوں کی فلاح کے جذبہ سے سرشار رہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں