صوبہ میں کورونا کے 1402 نئے کیسز رپورٹ ، مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد سےتجاوز ہوگئی ، مراد علی شاہ

جمعرات 26 نومبر 2020 19:11

صوبہ میں کورونا کے 1402 نئے کیسز رپورٹ ، مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد سےتجاوز ہوگئی ، مراد علی شاہ
کراچی۔26نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26نومبر2020ء) :وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 585 نئے ٹیسٹ کئے گئے جس میں 1402 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، مثبت کیسز کی شرح 13.2 فیصد بنتا ہے ۔ جمعرات کو وزیراعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث مزید 19 مریض انتقال کرگئے ، انتقال کرنے والوں کی تعداد 2885 ہوگئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب تک صوبہ میں 19 لاکھ 40 ہزار 557 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 1 لاکھ 68 ہزار 783 کے نتائج مثبت آئے ہیں ۔ ان میں سے 88 فیصد یعنی 1 لاکھ 48 ہزار 313 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والے 749 مریض بھی شامل ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ اس وقت 17 ہزار 585 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے13 آئسولیشن مراکز ، 774 مختلف اسپتالوں جبکہ باقی گھروں میں زیر علاج ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ 684 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ،50 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 1402 مثبت کیسز میں 1148 کا تعلق کراچی سے ہیں جس میں ضلع شرقی کے 422 ، ضلع جنوبی 362 ، ضلع وسطی 156 ، ضلع غربی 94 ، ضلع کورنگی 61 اور ضلع ملیرکے 53 کیسزشامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد سے 63 ، دادو اور ٹنڈو الہیار 21-21، سجاول 18 ، شہید بینظیرآباد 16 ، جامشورو 13 ، سانگھڑ 11 ، بدین 10 ، گھوٹکی ، لاڑکانہ ، نوشہروفیروز اور سکھر 3-3، ٹھٹھہ ، عمرکوٹ اور کشمور 2-2 ، خیرپور اور مٹیاری سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں