وزیر اعلی نے ڈاؤنیورسٹی کے دو مختلف پروجیکٹس کیلئے چار سو ملین روپے دینے کا اعلان کردیا

ڈا ؤنیورسٹی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرح ایک طبی تعلیمی ادارے کی طرز پر بہترین انداز میں کام کر رہی ہے،سید مراد علی شاہ

منگل 26 جنوری 2021 17:18

وزیر اعلی نے ڈاؤنیورسٹی کے دو مختلف پروجیکٹس کیلئے چار سو ملین روپے دینے کا اعلان کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈا ؤنیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام سندھ انفیکشئیس ڈیز اسپتال نیپا چورنگی کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاؤنیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی اور اسپتال کا عملہ بھی موجود تھا وزیراعلی نے اسپتال کی کارکردگی اور مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا اور اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اس ضمن میں حکومت ڈاو یونیورسٹی سے مکمل معاونت کرے گی مریضوں کے علاج میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیر اعلی سندھ نے ڈاو یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں ڈاو بائیو فارما سیوٹیکل مینو فیکچرنگ فیسیلٹی اور ڈاو ریسرچ اینڈ ڈائیگناسٹکس کمپلیکس کے افتتاح کے بعد خطاب میں یونیورسٹی کے دو مختلف پرجیکٹس کے لیے چار سو ملین (چالیس کروڑ) روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا اور تقریب میں موجود سیکریٹری ہیلتھ سندھ ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی کو ہدایت کی اس ضمن میں کاغذی کارروائی مکمل کرکے پیش کریں تاکہ کابینہ کی منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد کے تقاضے پورے کیے جائیں وزیراعلی نے کہا کہ اس وقت حائل مالی مشکلات کے باعث چار سو ملین روپے کی رقم ایک مشکل ہدف ہے لیکن ڈا ؤنیورسٹی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرح ایک طبی تعلیمی ادارے کی طرز پر بہترین انداز میں کام کر رہی ہے اس کے کام کو جاری رہنا چاہیے مالی مشکلات کے باعث کہیں یہ کام رک نہ جائے اس لئے مطلوبہ رقم معینہ مدت میں فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی قبل ازیں ڈا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈا یونیورسٹی نے سانپ کے زہر کا علاج اور کتے کے کاٹے کی ویکسین بنانے کے پروجیکٹ پر اپنے وسائل سے 500 ملین روپے خرچ کر دیے ہیں سانپ کے زہر کی ویکسین پاکستان میں این آئی ایچ اسلام آباد کے بعد ڈا یونیورسٹی میں تیار ہو سکتی ہے جبکہ یہ ملکی سطح پر کروڑوں روپے خرچ کرکے درآمد کی جاتی ہے اس لیے ہمیں اس کی پیداواری گنجائش بڑھانا ہوگی جس کے لئے سو ملین روپے کی ضرورت ہے وہ فراہم کرنے کی درخواست ہے پروفیسر سعید قریشی نے کہا کہ سیرو بایولوجی بلڈنگ کی چوتھی منزل پر جینیٹک جنیومک زیر تعمیر ہے درکارجدید مشینری کی درآمد کے لیے ٹینڈر دیے جاچکے ہیں ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے اس سلسلے میں مالی معاونت فراہم کی ہے اس کیعلاوہ ہمیں خون کے اجزا سے تیار ہونے والی دواں کی تیاری کا لائسنس بھی مل چکا ہے انسانی جان بچانے میں استعمال ہونے والی ان دواں کی تیاری کے لیے پیداواری سہولت بڑھا ناہوگی اس کے لیے تین سو ملین روپے کی ضرورت ہے جس کی فراہمی کے لئے آپ سے درخواست ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت حکومت سندھ کی مالی معاونت سے ڈا یونیورسٹی میں ٹراما سینٹر کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے جو جلد ہی کام کا آغاز کر دے گا شہر کے شمالی اور مشرقی علاقوں کے لوگوں کوقریب ترین فوری طبی سہولت اس ٹراما سینٹر میں دستیاب ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں