کورنگی زمان ٹاون میں 6 سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کے مقدمہ میں اہم پیشرفت، ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا

6 سالہ ماہم کو 27 جولائی کو اغوا کیا تھا۔ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خوف کی وجہ سے قتل کردیا،ملزم کا اعتراؤفی بیان

بدھ 4 اگست 2021 16:50

کورنگی زمان ٹاون میں 6 سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کے مقدمہ میں اہم پیشرفت، ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) کورنگی زمان ٹاون میں 6 سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کے مقدمہ میں اہم پیشرفت، ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ مقامی عدالت نے بیان قلمبند کرنے کے بعد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو 6 سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزم زاکر عرف انڈولہ نے عدالت کے روبرو جرم کا اعتراف کرلیا۔ ملزم کے اعترافی جرم کے ابتدائی نکات سامنے آگئے۔ ملزم نے بیان میں کہا کہ 6 سالہ ماہم کو 27 جولائی کو اغوا کیا تھا۔ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خوف کی وجہ سے قتل کردیا۔ بچی کے قتل کے بعد لاش کچرہ کنڈی میں پھینک دی۔ عدالت نے اعتراف جرم کے بعد ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے ملزم کی تصویر میڈیا پر نشر ہونے کے باعث شناخت پریڈ کی کارروائی موخر کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں