احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں آئندہ سماعت پر گواہ کو اصل دستاویزات کے ساتھ طلب کرلیا

پیر 20 ستمبر 2021 14:25

احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں آئندہ سماعت پر گواہ کو اصل دستاویزات کے ساتھ طلب کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں آئندہ سماعت پر گواہ کو اصل دستاویزات کے ساتھ طلب کرلیا۔پیرکوکراچی کی احتساب عدالت کے روبرو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پرسماعت کی۔

(جاری ہے)

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کا گواہ عدالت میں پیش ہوا۔ گواہ کے پیش کردہ دستاویزات کی فوٹوکاپی ہونے پر ملزمان کے وکلا نے اعتراض کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو اصل دستاویزات کے ساتھ طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں