سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نیا سفری ہدایت نامہ جاری

جمعہ 24 ستمبر 2021 17:19

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نیا سفری ہدایت نامہ جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار رہے گی۔

(جاری ہے)

سی کیٹگری ممالک کے مسافروں کو پاکستان آمد کے لیے خصوصی اجازت نامہ درکار ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عارضی سفری پابندیوں میں31 اکتوبر2021 تک توسیع کردی ہے۔ کیٹگری سی میں ایران، عراق ، ایتھوپیا ،تھائی لینڈ،جنوبی افریقہ سمیت 12ممالک شامل ہیں۔ کیٹگری اے اور بی سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کروونا ٹیسٹ کروانا ہو گا۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مسافروں کو پاکستان پہنچے پر قرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں